موت تو آنی تھی مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور سگیاں مور پرپہلے شاہ زیب کو ٹرک نے کچل ڈالا
پھر سلانوالی میٹرک کا طالبعلم اسحاق ٹرین کی زد میں آیا
اور پھر اوکاڑہ میں کار نے 6 سالہ رابعہ کو روند دیا
لاہور سگیاں موڑ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے شاہ زیب جاں بحق ۔۔۔۔۔ شاہزیب کی کچھ دنوں بعد شادی تھی
شاہزیب کی لاش گھر پہنچی تو شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔۔۔ بہنیں لاش سے لپٹ کر روتی رہی ، والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رھے ۔
سلانوالی میٹرک کا طالبعلم 15 سالہ اسحاق ٹرین کی زد میں میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ کار کی ٹکر سے جھنگ کا رہایشی40سالہ وارث جاں بحق۔ ٹریکٹر ٹرالی نے بارہ سالہ عمران کو کچل کر ہلاک کردیا ۔ کار کی ٹکر سے میاں بیوی مشتاق اور نصرت بی بی زخمی اور اوکاڑہ مین ٹرک ٹکر سے چھ سالہ رابعہ دم توڑ ٰگئ۔۔۔۔
ان سب کی بڑی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے اگرایسے واقعات پر ایکشن لیا جاۓ تو دوبارہ کسی شاہ زیب کی شادی والا گھر ماتم میں تبدیل نہ ہو، کسی 6 سالہ رابعہ زمین کی گود میں نہ اترے، کوئ اسحاق جیسا طالب علم قبل از وقت موت کے منہ میں نہ آۓ۔
No comments:
Post a Comment